سعودی ولی عہد کی ترکی آمد،وزیراعظم سے ملاقات

سعودی عرب کے ولی عہد ،نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے وزیراعظم یلدرم سے بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ ،شام اور یمن کی صورت حال سمیت علاقائی امور ،ایران کے ساتھ تعلقات اور داعش کے خلاف جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا

579830
سعودی ولی عہد کی ترکی آمد،وزیراعظم سے ملاقات

سعودی عرب کے ولی عہد ،نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف ترکی کے دو روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز  انقرہ پہنچ گئے ہیں۔

 اپنی آمد کے فوری بعد شہزادہ محمد بن نایف نے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم  سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ ،شام اور یمن کی صورت حال سمیت علاقائی امور ،ایران کے ساتھ تعلقات اور داعش کے خلاف جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

 واضح رہے کہ  سعودی ولی عہد انتہائی  نازک وقت میں  ترکی کایہ دورہ کررہے ہیں وہ ترک قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے  جبکہ ترک حکومت اُن سے ترکی اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کے سمجھوتے پر دستخطوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کرے گی۔

شہزادہ محمد بن نایف آج ترک صدر رجب طیب ایردوان اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ ، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں