قومی سلامتی اجلاس:ملکی و غیر ملکی صورت حال پر غور

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز صدر ایردوان کی قیادت میں منعقد ہوا جو کہ 6  گھنٹے جاری رہا جس میں ملکی و غیر ملکی صورت حال کے حوالے سے اہم فیصلے لیے گئے

579102
قومی سلامتی اجلاس:ملکی و غیر ملکی صورت حال پر غور

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز صدر ایردوان کی قیادت میں منعقد ہوا جو کہ 6  گھنٹے جاری رہا ۔

 اجلاس کے اعلامیے میں   واضح کیا گیا  کہ    عوام کے جان و  مال اور  ان کی سلامتی  کے سلسلے میں  آپریشن جاری رہے گا۔

 اعلامیئے  کےمطابق ، ملک میں جمہوریت  اور قانون کی بالا دستی     سمیت   عوام کے حقوق اور ان کی آزادی  کے تحفظ  کا پورا خیال رکھنے کی خاطر    موجودہ ہنگامی حالت  پر عمل  درآمد   میں  توسیع کی تجویز پیش کی گئی  اس کے ساتھ ساتھ   بعض  یورپی   ممالک  کی طرف سے  پی کےکے،پی وائی جی اور پی وائی ڈی جیسی دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کرنے  پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور اس امید  کی توقع کی گئی کہ  متعلقہ ممالک   انسداد دہشت گردی  کے سلسلے میں   عالم برادری سے تعاون  کریں گے۔

 فرات ڈھال آپریشن  کے بارے میں اعلامیئے میں بتایا گیا  اس آپریشن کا مقصد    ملکی سرحدوں کا تحفظ  بہتر بنانے سمیت  شام میں مصروف  عمل داعش، پی وائی ڈی اور  وائی پی جی  کی دہشت گرد انہ سرگرمیوں  کا خاتمہ  کرتےہوئے  شام کی حر فوج کے  ہاتھ مضبوط  کرنا ہے۔

 علاوہ ازیں  اعلامیئے میں   شام میں ایک محفوظ  علاقے  کی تشکیل  کی اہمیت اجاگر کرتےہوئے  واضح کیا گیا کہ  شام  میں   بحالی  امن اور اس کی بقا    ،  موجودہ اقتدار  کی معزولی  اور   ملک کے تمام طبقوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کےلیے  ترکی   کوششیں جاری رکھے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں