ترک مسلح افواج کی داعش کے 18 ٹھکانوں پر گولہ باری

شام کے شمال میں شامی آزاد فوج اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان آمریحہ ،تال عار ،تال عاشا اور ال ایوبیہ کے علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔

577731
ترک مسلح افواج کی داعش کے 18 ٹھکانوں پر گولہ باری

شام کےشمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے  ترکی کی قیادت میں شروع کی جانے والی فرات ڈھال نامی فوجی کاروائی 34 روز سے جاری ہے ۔

  شام کے شمال میں شامی آزاد فوج اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان آمریحہ ،تال عار ،تال عاشا اور ال ایوبیہ کے علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔  دریں اثناء ترک مسلح افواج نے داعش کے 18 ٹھکانوں پر توپوں سے گولہ باری کی ہے ۔فوجی ذرائع کے مطابق کاروائی کے آغاز سے لیکر ابتک داعش کے 307 ٹھکانوں پر پانچ ہزار 34 بار بمباری کی گئی ہے اور 28 بارودی سرنگوں اور 981 دستی بموں کا ناکارہ بنایا گیا ہے ۔

اتحادی قوتوں کے جنگی طیاروں نے آمریحامیں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔  شام کی سرحد پر بائرکتار بلا پائلٹ طیارےکی نگران پروازیں بھی جاری ہیں ۔

دریں اثناء ترکی کی ہنگامی حالات اور آفات کا محکمہ اور ہلال احمر آزاد شامی فوج کے کارکنوں کیساتھ علاقے کے عوام کو دن میں تین بار کھانا تقسیم  کر رہا ہے ۔



متعللقہ خبریں