ترک مسلح افواج کا فرات ڈھال فوجی آپریشن جاری
ترک لڑاکا طیاروں نے دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق ہونے کا تعین کردہ 13 اہداف کو تباہ کر دیا ہے۔فرات ڈھال آپریشن کو شروع ہوئے ایک ماہ کا عرصہ بیت چکا ہے
![ترک مسلح افواج کا فرات ڈھال فوجی آپریشن جاری](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/ca7e/055a/dfdb/57c4805941ca3.jpg?time=1718908114)
ترک مسلح افواج کی 24 اگست کو شروع کردہ فرات ڈھال فوجی آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
ترک لڑاکا طیاروں نے دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق ہونے کا تعین کردہ 13 اہداف کو تباہ کر دیا ہے۔
فرات ڈھال آپریشن کو شروع ہوئے ایک ماہ کا عرصہ بیت چکا ہے۔
دوسری جانب شامی آزاد فوج کی علاقے میں پیش رفت جاری ہے، اس نے 6 رہائشی مقامات کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔
ایک ماہ کے عرصے کے اندر مجموعی طور پرایک ہزار 220 اہداف پر 4 ہزار 797 بار بمباری کی گئی۔
علاوہ ازیں داعش سے پاک کیے جانے والے علاقوں سے ابتک مجموعی طور پر 26 بارودی سرنگوں اور 968 دستی ساخت کے بموں کا تعین کرتے ہوئے انہیں تباہ کر دیا گیا ہے۔
اسی دوران اتحادی قوتوں کی 20 فضائی کاروائیوں میں داعش کے 40 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
![وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7349/36a1/9972/65fd850e363e8.jpg?time=1718908114)
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید
Öncü Keçeli نے یوکرین امن سربراہی اجلاس کے بارے میں کچھ خبروں کے بارے میں سوال کا تحریری جواب دیا