ترک بری افواج کے سربراہ دورہ پاکستان پر

ترک جنرل صالح ذکی کا پاک چاق و چوبند دستےنے جنرل ہیڈ کوارٹر میں خیر مقدم کیا

574513
ترک بری افواج کے سربراہ دورہ پاکستان پر

ترک دفاعی وفد پاکستان کا سرکاری دورہ کر رہا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے  ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل صالح ذکی  کی ملاقات  جی ایچ کیو میں ہوئی۔  جس دوران  باہمی دلچسپی کے امور سمیت  دفاعی اور سکیورٹی تعاون ، پیشہ ورانہ تربیت اور علاقائی تعاون کے امور پر غور کیا گیا۔

مہمان جنرل  کو پاک فوج کے آپریشنل اور تربیت کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔جنرل صالح ذکی نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔جنرل صالح ذکی کو جی ایچ کیو پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد انہوں نے شہدا کی یادگار پر حاضری دی۔ مسلح افواج کے تربیتی مراکز  اور گزشتہ دنوں  تیار ہونے والے سٹیٹ آف دی آرٹ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر کا بھی دورہ کرے گا۔



متعللقہ خبریں