امید ہےکہ مسئلہ قبرص اواخر سال حل ہو جائے گا:اناستاسیادیس

جنوبی قبرصی لیڈر اناستاسیادیس نے اپنے بیان میں حوالہ دیا ہے کہ اس سال کے آخر تک قبرص کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے

572657
امید ہےکہ مسئلہ قبرص اواخر سال حل ہو جائے گا:اناستاسیادیس

اقوام متحدہ قبرص کے موضوع پر اپنی کوششیں جاری رکھےہوئے ہے ۔

 سیکریٹری جنرل بانکی مون نے   نیو یارک میں  جنوبی قبرصی لیڈر نیکوس اناستاسیادیس  سے ملاقات کے بعد ایک تحریری بیان جاری کیا ۔

 بیان میں  بان کی مون نے اپنے بیان میں کہا کہ  گزشتہ سال  سے اس تنازعے کے حل میں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے   جس نے    باہمی اعتماد کی فضا بھی قائم کی ہے۔

 بیان میں  جنوبی قبرصی لیڈ ر کے ان الفاظ کا بھی تذکرہ کیا گیا جس میں انہوں نے  اس سال کے آخر تک قبرصی مسئلے کے حل کا حوالہ دیا  تھا ۔

 جنوبی  قبرصِ لیڈر آج شب سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کے اعزاز میں  عشائیہ دیں گے۔

 معلوم ہوا ہے کہ مسئلہ قبرص کے حل کےلیے  امریکی نائب صدر جو بائیڈن  بھی شمالی  و جنوبی قبرصی رہنماوں سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  اس اثنا میں شمالی قبرص  کے صدر مصطفی اکین جی نے  کہا ہے کہ  مذاکرات میں 4 اہم موضوعات میں پیش رفت کے باوجود بعض نکات پر اختلافات  تاحال موجود ہیں۔

اکین جی  کا کہنا تھا  کہ  اگراس مسئلے   کا حل   سال کے آخر تک   تلاش کر بھی لیا گیا  تب بھی دستور سازی  اور وفاقی قوانین   مرتب کرنے میں  وقت لگے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں