15 جولائی کی شب دوست و دشمن کی پہچان ہوئی ہے، وزیر اعظم ترکی

دہشت گردی ترکی کی    تقدیر  نہیں ہے ، دہشت  گردی کو ترکی کے ایجنڈے سے خارج کرنا ہمارا   فرض   ہے، بن علی یلدرم

571880
15 جولائی کی شب دوست و دشمن کی پہچان ہوئی ہے، وزیر اعظم ترکی

آک پارٹی کے  رہنما  اور   وزیر اعظم  بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ 15 جولائی کی شب    نہ صرف بغاوت کی ایک کوشش کو  ناکام بنایا گیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دوست و دشمن  کا واضح طور پر تعین بھی ہوا۔

 جناب یلدرم نے    آغرے کی   تحصیل دوعو بیازید  کے کوہ   تن دوریک        سے  منسلک ایک  گاوں میں   PKK کے دہشت گردوں    کی فائرنگ  سے   شہید ہونے  والے فوجیوں کے  لیے منعقدہ رسم   جنازہ     میں      شرکت کی  غرض سے دورہ ارض روم  کے دوران   اپنی پارٹی کے ضلعی  دفتر کا       بھی دورہ کیا۔

وزیر اعظم نے  یہاں پر اپنے خطاب میں کہا کہ "دہشت گردی ترکی کی    تقدیر  نہیں ہے ، دہشت  گردی کو ترکی کے ایجنڈے سے خارج کرنا ہمارا   فرض   ہے۔ ہم پہاڑوں پر نہیں  بلکہ اسکول جانے والے بچوں کے  بارے میں  بات کرنا  چاہتے ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ  دہشت گرد تنظیم کی پشت پناہ کرنے والوں کو کل پشمانگی  اٹھانی ہو گی۔ دہشت گردوں کو  کردی مسئلے سے کوئی سرو کار نہیں ہے۔

اصل مسئلہ کردی شہریوں کو   دہشت گردی کا سامنا ہے۔ ہم ان  دہشت گردوں کو ناکارہ  بناتے ہوئے اپنے سفر کو جاری رکھیں گے۔

دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی بغاوت کی کوشش کا بھی ذکر کرنے والے  جناب یلدرم نے  کہا کہ" اس شب دوست و دشمن کی پہچان سامنے آئی ہے۔ ہم اپنی سر زمین کا  ہر  قیمت پر  تحفظ کریں گے اور اس پر اپنی آنکھیں  گھاڑنے والوں کو  سخت سزا دیں  گے۔"



متعللقہ خبریں