داعش کیخلاف شروع کردہ فوجی کاروائی  23 دن سے جاری ہے، ترک مسلح افواج

ترک مسلح افواج کیطرف سے شروع کردہ فرات ڈھال نامی فوجی کاروائی  23 دن سے جاری ہے

571369
داعش کیخلاف شروع کردہ فوجی کاروائی  23 دن سے جاری ہے، ترک مسلح افواج

 

ترک مسلح افواج کیطرف سے شروع کردہ فرات ڈھال نامی فوجی کاروائی  23 دن سے جاری ہے ۔

مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ شام کی سرحد پر جرابلوس اور ریا کے زیر کنٹرول علاقوں میں مزید  دفاعی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں ۔  اس علاقے میں ابتک داعش کے 527 اہداف پر 2255  بار بمباری کی جا چکی ہے اور   داعش کیطرف سے بچھائی گئی 26 بارودی سرنگوں اور 671 آتش گیر مادے کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے ۔

دریں اثناء ہنگامی آفات کی انتظامی وزارت اور ہلال احمر کیطرف سے آزاد شامی فوج اور شہریوں کو لوجسٹک امداد کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے ۔

  دہشت گرد تنظیموں اور ترکی کی سلامتی کے لیےخطرہ تشکیل دینے والے عناصر کیخلاف سرگرم عمل مخلوط قوتوں کی حمایت کرنے والی ترک مسلح افواج علاقائی عوام کو نقصان سے بچانے کے لیے بھر پور کوششیں  صرف کر رہی ہیں ۔



متعللقہ خبریں