" فرات ڈھال" فوجی آپریشن کے دائرہ کا میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانے تباہ

اتحادی قوتوں نے بھی   داعش   کے عناصر کے خلاف     4  فضائی کاروائیاں کیں، جس دوران    داعش کے تین    دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا   اور    چار توپوں  اور ایک  دفاعی ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا ہے

571015
" فرات ڈھال" فوجی آپریشن کے دائرہ کا میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانے تباہ

شام   کے شمالی علاقہ جات کو  دہشت گرد تنظیموں سے پاک  کرنے کے لیے   ترکی کی قیادت میں  شروع کردہ"  فرات  ڈھال" فوجی آپریشن کے دائرہ کار  میں دہشت گرد تنظیم داعش ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

فوجی آپریشن کے دائرہ کار میں  آج تک  525 اہداف  کو 2 ہزار 251 بار نشانہ بنایا گیا۔

فوجی کاروائی کے  24 ویں  روز شامی   سرحدوں کے 845 مربع کلو میٹر کے   رقبے    پر دفاعی تدابیر  کو فروغ دینے  کے امور پر عمل درآمد کیا  جا رہا ہے۔

اتحادی قوتوں نے بھی   داعش   کے عناصر کے خلاف     4  فضائی کاروائیاں کیں، جس دوران    داعش کے تین    دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا   اور    چار توپوں  اور ایک  دفاعی ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

شامی سرحدوں پر ڈراون  طیارے    گشتی پروازیں  کر رہے ہیں۔

ان کاروائیوں  کے دوران   علاقائی  سول   عوام   کو نقصان نہ  پہنچنے    کے زیر مقصد ہر  ممکنہ تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں