شمالی شام میں فرات ڈھال آپریشن

فوجی کاروائی کے  24 ویں  روز شامی   سرحدوں کے 845 مربع کلو میٹر کے   رقبے    پر دفاعی تدابیر  کو فروغ دینے  کے امور پر عمل درآمد کیا  جا رہا ہے

570501
شمالی شام  میں  فرات ڈھال آپریشن

شام   کے شمالی علاقہ جات کو  دہشت گرد تنظیموں سے پاک  کرنے کے لیے   ترکی کی قیادت میں  24  اگست کو شروع کردہ  فرات  ڈھال   آپریشن  جاری ہے۔

فوجی کاروائی کے  24 ویں  روز شامی   سرحدوں کے 845 مربع کلو میٹر کے   رقبے    پر دفاعی تدابیر  کو فروغ دینے  کے امور پر عمل درآمد کیا  جا رہا ہے۔

دورانِ آپریشن  ابتک 523 اہداف  پر  2 ہزار  243  بار  بمباری کی گئی ہے۔

اتحادی قوتوں نے بھی   داعش   کے عناصر کے خلاف     4  فضائی کاروائیاں کیں، جس دوران    داعش کے تین    دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا   اور    چار توپوں  اور ایک  دفاعی ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

شامی سرحدوں پر ڈراون  طیارے    گشتی پروازیں  کر رہے ہیں۔

ان کاروائیوں  کے دوران   علاقائی  سول   عوام   کو نقصان نہ  پہنچنے    کے زیر مقصد ہر  ممکنہ تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں