صدر ترکی کی ٹیلی فون پر عید الضحیٰ کی مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے

ایردوان نے    عیدا لضحی ٰ کو  مسلم امہ سمیت    دنیا بھر کے انسانوں کے  لیے  امن و امان اور   خوشحالی کا وسیلہ  ثابت ہونے کی تمنا کا اظہار  کیا

570742
صدر ترکی کی ٹیلی فون پر عید الضحیٰ کی مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے

صدر رجب طیب ایردوان  کا ٹیلی فون پر   عید  مبارک دینے  کا عمل  عید کے دوسرے روز بھی جاری رہا۔

صدر ایردوان نے  ترکمانستان کے صدر  گوربان گلی   بردی مہمدوف ، قزاق صدر نور سلطان نظار بائیف، ملیشیا کے وزیر اعظم نجیب   عبدالزاق اور بوسنیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ  بیکر   عزت بیگووچ   سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

اس دوران  جناب ایردوان نے    عیدا لضحی ٰ کو  مسلم امہ سمیت    دنیا بھر کے انسانوں کے  لیے  امن و امان اور   خوشحالی کا وسیلہ  ثابت ہونے کی تمنا کا اظہار  کیا۔



متعللقہ خبریں