فائر بندی کے معاہدے کے بعد امدادی قافلے شام میں

حلب سمیت دارلحکومت   دمشق  اور  دیگر شہروں  میں صورتحال    پر سکون دکھائی دے رہی ہے اور شامی عوام جھڑپوں کے تھمنے پر  مطمئن   ہیں اب یہ امدادی  سامان  کے منتظر ہیں

570840
فائر بندی کے معاہدے کے  بعد  امدادی قافلے    شام میں

انسانی امداد پر مبنی    ٹرکوں کا  ترکی کی   سرحدی تحصیل   ریحانلی سے   جیلوے گیوز   سرحدی چوکی کو داخلہ  جاری ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے   ترجمان نے بھی اطلاع دی ہے کہ  شام میں  شروع ہونے والا فائر بندی کا اطلاق مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔

حلب سمیت دارلحکومت   دمشق  اور  دیگر شہروں  میں صورتحال    پر سکون دکھائی دے رہی ہے اور شامی عوام جھڑپوں کے تھمنے پر  مطمئن   ہیں اب یہ امدادی  سامان  کے منتظر ہیں۔

 خیال  رہے کہ شامی   دفتر خارجہ نے   حلب کو پہنچائے جانے والے  تمام   ترتر امدادی قافلوں کو  شامی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ قائم ہونے کے بعد  سفر پر روانہ ہونے  کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب  اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے قبرص    اسٹیفن دی مستورا نے    قافلوں اور  ڈرائیوروں کی سلامتی کو ضمانت میں لیے جانے  کی   اپیل  بھی  کی تھی۔

 


 



متعللقہ خبریں