صدر رجب طیب ایردوان خود ڈرائیو کر کے یاوز سلیم سلطان سلیم پُل پر سے گزرے

سول نمبر پلیٹ والی گاڑی کے ساتھ پُل سے گزرتے ہوئے عوام نے صدر ایردوان کے لئے محبت اور خوشی کا اظہار کیا

569700
صدر رجب طیب ایردوان خود ڈرائیو کر کے یاوز سلیم سلطان سلیم پُل پر سے گزرے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  استنبول میں  عید الضحیٰ منا رہے ہیں۔

عید کے موقع پر وہ خود اپنی گاڑی کو ڈرائیو کر کے یاوز سلیم سلطان سلیم پُل پر سے گزرے۔

پُل سے گزرتے ہوئے صدر ایردوان کو وقتا فوقتاً گاڑی میں موجود اپنی اہلیہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

سول نمبر پلیٹ والی گاڑی کے ساتھ پُل سے گزرتے ہوئے عوام نے صدر ایردوان کے لئے محبت اور خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ یاوز سلطان سلیم پُل نے تیسری دفعہ دو برّ اعظموں کو ایک دوسرے سے منسلک کیا ہے اور اعلیٰ سطحی حکومتی اراکین کی شرکت سے  26 اگست کو اس کا فتتاح کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں