شام کی ترکی سے ملحقہ سرحد کو داعش سے پاک کروا لیا گیا، صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام کی ترکی سے ملحقہ سرحد کو داعش سے پاک کروا لیا گیا ہے ۔

566326
شام کی ترکی سے ملحقہ سرحد کو داعش سے پاک کروا لیا گیا، صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام کی ترکی سے ملحقہ سرحد کو داعش سے پاک کروا لیا گیا ہے اور اب اس علاقے کو پروازوں کے لیے ممنوعہ علاقہ قرار دینے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔

  انھوں نے جی ٹوئنٹی کے سربراہی  اجلاس کے بعد ترکی روانگی کے دوران بیان دیتے ہوئے  کہا کہ انھوں نے روس کے صدر ولادیمر پوتن اور امریکہ کے صدر باراک اوباما کو دو طرفہ  مذاکرات  کے دوران داعش سے پاک کروائے جانے والے علاقے کو پروازوں کے لیے ممنوعہ علاقہ قرار دینے   کی  تجویز پیش کی ہے۔ مخلوط قوتوں کی مدد سے اس پر عمل درآمد ہو سکتا ہے ۔

  انھوں نے کہا کہ آزاد شامی  قوتوں نے ترکی کی مدد سے اعتدال پسند مخالفین کیساتھ مل کر  عازیز ۔جرابلوس راہداری  کو ملاتے ہوئے علاقے کو داعش سے پاک کر دیا گیا ہے ۔ اب جرابلوس میں داعش نہیں ہے بلکہ وہاں کے مقامی انسانوں کو  آباد کیا گیا ہے ۔ اب ہمارا ہدف اعتدال پسند مخالفین کیساتھ مل کر چوبان بے اور رائے کے علاقے کو  بھی داعش کے  قبضے سے چھڑانا ہے ۔ اس کاروائی کے بعد دریائے فرات تک کے علاقے کو ایک دوسرے سے ملا دیا جائے گا ۔  اب ترکی میں موجود شامی باشندے یا شام سے باہر جانے کے خواہشمند باشندے اپنے گھروں  میں سکون کیساتھ زندگی بسر کر سکیں گے ۔

 



متعللقہ خبریں