نیٹو کے سیکرٹری جنرل  ہینز سٹولٹنبرگ 8 تا 9  ستمبر ترکی کا دورہ کریں گے

سٹولنٹبرگ  صدررجب طیب ایردوان  اور وزیراعظم بن علی یلدرم سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل وزیر خارجہ  مولو چاوش اولو  سے بھی ملاقات کریں گے

566310
نیٹو کے سیکرٹری جنرل  ہینز سٹولٹنبرگ 8 تا 9  ستمبر ترکی کا دورہ کریں گے

نیٹو کے سیکرٹری جنرل  ہینز سٹولٹنبرگ 8 تا 9  ستمبر ترکی کا دورہ کریں گے۔  

سٹولنٹبرگ  صدررجب طیب ایردوان  اور وزیراعظم بن علی یلدرم سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل وزیر خارجہ  مولو چاوش اولو  سے بھی ملاقات کریں گے۔  

ترکی کی جانب سے    جرابلس  میں شروع کردہ  فرات ڈھال  کے بعد  نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا یہ دورہ بڑی اہمیت  کا حامل ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل اپنے اس دورے  شام کی صورتِ حال  اور ترکی کے سیکورٹی زون قائم کر نے سے متعلق مطالبے   پر بھی بات  چیت کریں گے۔

نیٹو  کی دہشت گرد تنظیم  داعش  کے خلاف جدو جہد کے دائرہ کار میں  بالٹک میں موجود فوجیوں کو  ترکی   روانہ کیے جانے    کا بھی فیصلہ کیے جانے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ایک تہائی  جرمن فوجیوں پر مشتمل    فوجی دستوں کو شام  کی فضائی حدود  کے نگرانی  کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولنٹبرگ کے  دورہ ترکی   کے دوران  عراق  سمیت ، مشرقِ وسطیٰ اور  شمالی افریقہ  جیسے ممالک کے مسائل  پر بھی غور کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں