صدر ایردوان کی چین میں مصروفیات

سربراہی اجلاس میں     صدر ایردوان  ایجنڈے کے علاوہ  صدر باراک اوباما  سے   دہشت گرد تنظیم   فیتو  کے سرغنہ  فتح اللہ گولن  کو ترکی کے حوالے کرنے  ، فرات ڈھال فوجی آپریشن  کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے

564074
صدر ایردوان کی چین میں مصروفیات

صدر رجب طیب ایردوان 4 تا 5  ستمبر  کے درمیانی عرصے کے دوران  گیارہویں  جی 20 سربراہی اجلاس   میں  شرکت کے لیے  چین کے شہر  ہنگ زاو پہنچ گئے ہیں۔

صدر ایردوان  اس دوران  متحدہ امریکہ   کے  صدر باراک اوباما اور روس کے صدر  ولادِ میر پوتین سے ملاقات کریں گے۔

ایردوان  اس کے علاوہ جرمنی کی چانسلر انگیلا  مرکل ، ہالینڈ  کے صدر  اولینڈ، اٹلی  کے صدر   رینزی  سے بھی الگ الگ ملاقات کریں گے۔

سربراہی اجلاس میں     صدر ایردوان  ایجنڈے کے علاوہ  صدر باراک اوباما  سے   دہشت گرد تنظیم   فیتو  کے سرغنہ  فتح اللہ گولن  کو ترکی کے حوالے کرنے  ، فرات ڈھال فوجی آپریشن  کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔

صدر پوتین کے ساتھ  دو طرفہ تجارت  کے علاوہ شام کی صورت ِ حال پر بات چیت کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔  



متعللقہ خبریں