ترک فضائیہ کے طیاروں نے دہشت گردوں کے زیر استعمال 4 عمارتوں کو تباہ کر دیا

ترک مسلح افواج کے شروع کردہ فرات ڈھال آپریشن کے  8 ویں روز ترک فضائیہ کے طیاروں نے  زاوگار اور کُلّیہ کے علاقوں میں دہشت گردوں کے زیر استعمال 4 عمارتوں کو تباہ کر دیا

563093
ترک فضائیہ کے طیاروں نے دہشت گردوں کے زیر استعمال 4 عمارتوں کو تباہ کر دیا

ترک مسلح افواج کے شروع کردہ فرات ڈھال آپریشن کے  8 ویں روز ترک فضائیہ کے طیاروں نے  زاوگار اور کُلّیہ کے علاقوں میں دہشت گردوں کے زیر استعمال 4 عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے۔

ٹرکش جنرل اسٹاف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترک مسلح افواج مشترکہ اسپیشل فورس اور کولیشن ائیر فورسز کی طرف سے شام کے ترکی کے ساتھ سرحدی علاقے جرابلس میں بین الاقوامی قانون کی رُو سے ترکی کے حقوق، اقوام متحدہ  سمجھوتے کی 51 ویں شق میں شامل خود مدافعتی کے حق اور اقوام متحدہ کے داعش کے خلاف جاری جدوجہد سے متعلق فیصلے کے دائرہ کار میں فرات ڈھال آپریشن جاری ہے۔

کولیشن ائر فورس کے جنگی طیاروں  نے بھی گیوزیل مزرا  کے علاقے میں آپریشن کر کے دہشتگرد تنظیم داعش کی ایک مسلح گاڑی کو تباہ کر دیا ہے۔

ترک مسلح افواج   دہشتگرد تنظیموں کے خلاف شام کے شمال میں قائم کردہ کولیشن  کے آپریشن کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں  اور علاقے میں عام شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لئے ہر طرح کی تدابیر اختیار کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں