امریکہ ترکی اور پی وائے ڈی کو متوازی نظر سے نہیں دیکھتا، جان کربائے

ترجمان جان  کربائے نے کہا کہ ترکی نیٹو اور داعش کیخلاف سر گرم عمل اتحاد کا رکن ملک ہے ۔

563246
امریکہ ترکی اور پی وائے ڈی کو متوازی نظر سے نہیں دیکھتا، جان  کربائے

متحدہ امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان جان  کربائے نے کہا ہے کہ امریکہ  ایک خود مختار ملک ترکی اور پی وائے ڈی کو  کبھی بھی متوازی نظر سے نہیں دیکھتا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ترکی نیٹو اور داعش کیخلاف سر گرم عمل اتحاد کا رکن ملک ہے ۔

انھوں نے یومیہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شام کی حالیہ صورتحال اور دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی کے فرات کے مشرقی علاقے کو خالی کرنے یا نہ کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امریکی مرکزی قوتوں کے کمانڈرجنرل جوزف ووٹل کے بیان کیطرف توجہ مبذول کروائی کہ مونبیچ کے بعد ضروری اقدامات کیے گئے ہیں کردی قوتیں فرات کے مشرق کو ترک کریں گی اور وہ اپنےوعدوں کی پابندی کر رہی ہیں ۔ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس  موضوع کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتے ۔

پی کے کے کو ایک دہشت گرد تسلیم کرنے والا ملکامریکہ پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی کو دہشت گرد تنظیم تسلیم نہیں کرتا ہے ۔

دریں اثناءوائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے صدر براک اوباما کے ہمراہ نیواڈا جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی اور شام کی سرحد پر دہشت گرد کاروائیوں میں سر گرم عمل داعش کیخلاف ترکی کی کاروائیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور وہ داعش کیخلاف جدوجہد کرنے والے ترکی کو ہر ممکنہ امداد کی فراہمی کو جاری رکھیں گے ۔



متعللقہ خبریں