عالمی برادری مہاجرین کے مسئلے میں زیادہ حساسیت کا مظاہرہ کرے: وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے  اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے عہدے دار  فلیپو گراندی سے مطالبہ کیا کہ وہ  شامی پناہ گزینوں   کے بارے میں عالمی برادری کو مزید بیدار کرنے کی کوشش کریں

562867
عالمی برادری مہاجرین کے مسئلے میں زیادہ حساسیت کا مظاہرہ کرے: وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے  اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے عہدے دار  فلیپو گراندی    سے مطالبہ کیا کہ وہ  شامی پناہ گزینوں   کے بارے میں  عالمی برادری     کو مزید بیدار کرنے کی کوشش کریں۔

 وزارت عظمی   کے مطابق ، گراندی سے ملاقات کے دوران  وزیر اعظم نے بتایا کہ    ترکی میں  اس وقت  شامی پناہ گزینوں کی تعداد 2٫7 ملین  ہے  اور ہم یورپ کی تنگ نظری کی بنسبت    شامی بھائیوں کا ترکی میں خیر مقدم جاری رکھے ہوئے ۔

ملاقات میں  یلدرم نے کہا کہ حکومت،   شامی پناہ گزینوں  اور غیر قانونی ہجرت کے موضوع پر  اپنی ذمہ داریوں سے  آگاہ ہے۔ ہم نے اب تک ان پناہ گزینوں کے لیے  12 بلین  ڈالر خرچ کیے ہیں  مگر یورپ نے ہماری مالی مدد کا وعدہ  تاحال پورا نہیں کیا  لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ   ان مہاجرین کی آباد کاری کےلیے  عالمی برادری کو ہمارا بوجھ بانٹنے کی ضرورت ہے ۔

  گراندی نے بھی اس موقع  پر    ترکی کے اقدامات کی تعریف  کی  اور  کہا کہ   ہمارا ادارہ   ترکی کی ان کوششوں   کے سلسلے میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

 



متعللقہ خبریں