ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا حکومت کی ترجیح ہے: یلدرم

وزیراعظم بن علی یلدرم   نے شام میں "بقائے فرات" آپریشن   کے بارے میں کہا ہے کہ  یہ آپریشن    دہشت گردوں  کے مکمل خاتمے  تک جاری رہے گا

562476
ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا حکومت کی ترجیح ہے: یلدرم

 وزیراعظم بن علی یلدرم   نے شام میں "بقائے فرات" آپریشن   کے بارے میں کہا ہے کہ  یہ آپریشن    دہشت گردوں  کے مکمل خاتمے  تک جاری رہے گا۔

  وزیر اعظم نے اس بات کا اظہار  انقرہ کے علاقے keçioren میں میٹرو کی  تجرباتی تقریب سے خطاب کے دورن کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  میٹرو  کی اس  علاقے  میں تکمیل  کے نتیجے میں  انقرہ   میں  بچھا  یہ نظام  64 کلومیٹر طویل ہو جائے گا۔

 بقائے فرات نامی آپریشن  کے بارے میں انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کا مکمل خاتمہ  حکومت کی اولین ترجیح ہے  اور ہم ملکی سرحدوں،اندرون ملک    اور عوام    کے خلاف   دہشت گرد کاروائیوں کے مکمل خاتمے تک چین  سے نہیں بیٹھیں گے۔ پی وائی جی  اور پی وائی ڈی  دہشت گرد تنظیم پی کےکے     کی  دست راست ہیں  جن  کا مقصد  اور عزائم ایک دوسرے سے مختلف نہیں   جو کہ  اس وقت ترکی اور ہمسایہ ممالک میں  دہشت گردی  کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔

 وزیر اعظم نے  اس عزم کا اظہار کیا کہ ان دہشت  گردوں کو  دریائے  فرات کے مشرقی دہانے تک محدود  رکھنا  ضروری ہے  جس کےلیے امریکہ نے ہمیں متعدد بار تعاون  کی  یقین دہانی کروائی       جس کی  پورا ہونے کی امید ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں