400 کلومیٹر کے علاقے کو دہشت گرد تنظیموں سے آزاد کروا لیا گیا ، ترک مسلح افواج

ترکی کی حمایت کردہ آزاد شامی فوج نے شام کے دس دیہات کو دہشت گردوں  کے قبضے سے واگزار کروا لیا ہے

561654
400 کلومیٹر کے علاقے کو دہشت گرد تنظیموں سے آزاد کروا لیا گیا ، ترک مسلح افواج

 

 ترک مسلح افواج نےفرات ڈھال فوجی کاروائی کی حالیہ صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں ۔

مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر سے جاری اعلان   میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کو علاقے سے نکالنے کے لیےترکی کی حمایت کردہ آزاد شامی فوج نے شام کے دس دیہات کو دہشت گردوں  کے قبضے سے واگزار کروا لیا ہے ۔ فوجی کاروائی کے آغاز 24 اگست سے لیکر ابتک تقریباً 400 کلومیٹر کے علاقے کو دہشت گرد تنظیموں داعش، پی وائے ڈی اور وائے پی جی سے آزاد کروا لیا گیا ہے ۔

 اعلان میں مزید بتایا گیا ہے کہ  جرابلوس کے مغربی علاقے   تک فوج پہنچ گئی ہے اور داعش کے زیر کنٹرول علاقوں کو واپس لینے کے لیے فوجی کاروائی جاری ہے ۔



متعللقہ خبریں