صدر رجب طیب ایردوان کی نریندر مودی کیساتھ ٹیلیفونک ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی  کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔

561480
صدر رجب طیب ایردوان کی نریندر مودی کیساتھ ٹیلیفونک ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی  کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔

 وزیر اعظم مودی نے صدر ایردوان کیساتھ بات چیت کے دوران   15 جولائی کو دہشت گرد تنظیم فیتو کی  انقلابی کوشش  اور حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترکی کیساتھ مکمل یکجہتی رکھتے ہیں ۔  انھوں نے بغاوت کےدوران جمہوریت کا تحفظ کرنے کے حوالے سے انھیں اور ترک قوم کو مبارکباد پیش کی ۔

صدر ایردوان نے کہا کہ انھوں نے دہشت گرد تنظیم فیتو کے بارے میں تمام دوست ممالک کو خبردار کیا ہے ۔ جس کے جواب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم نے فیتو اور پی وائے ڈی سے متعلق ترکی کی تنبیہات    پر  توجہ دی ہے اور اس  بارے میں ضروری قدم اٹھائے جائیں گے ۔

  دونوں سربراہا ن نے آئندہ ماہ چین میں ہونے والے جی ٹوئنٹی  سربراہی اجلاس میں  بالمشافہ مذاکرات کرنے کے موضوع پر مطابقت کی ہے ۔



متعللقہ خبریں