ایردوان ۔ آقن جی ملاقات

ہم چاہتے ہیں کہ اب مسئلہ قبرص ایک ایسے اچھے  حل تک پہنچ جائے کہ جو  دونوں فریقین کے لئے قابل قبول ہو۔ مصطفیٰ آقن جی

560743
ایردوان ۔ آقن جی ملاقات

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آقن جی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اب مسئلہ قبرص ایک ایسے اچھے  حل تک پہنچ جائے کہ جو  دونوں فریقین کے لئے قابل قبول ہو۔

استنبول میں اپنی مصروفیات کے بعد وطن واپسی کے لئے ایرجان  ائر پورٹ پر اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے صدر ایردوان کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ قبرص کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی"۔

آقن جی نے کہا کہ " سال 2016 میں مسئلہ قبرص کے حل کے ہدف کے ساتھ  ترکی کا تعاون  بھرپور ہو گا"۔

صدر مصطفیٰ آقن جی  نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں پہلے 6 اجلاس ہوں گے ، آئیے ان اجلاس میں  اقتصادیات، یورپی یونین ، انتظامیہ اور اختیارات کی تقسیم اور ملکیت  کے موضوعات  پر اختلافات کے پہلووں کو حل  کریں، اور غیر واضح موضوعات کو بھی حتمی شکل دیں کیونکہ غیر واضح اور معلّق موضوعات کو شفاف شکل دینا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں