امریکی وفد کے گولن کی ترکی حوالگی کے موضوع پر مذاکرات مکمل

فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے کے موضوع پر مذاکرات کی غرض سے انقرہ آنے والے امریکی وفد نے ترک حکام کیساتھ مذاکرات مکمل کر لیے ہیں ۔

559357
امریکی وفد کے گولن کی ترکی حوالگی کے موضوع پر مذاکرات مکمل

 

 دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے کے موضوع پر مذاکرات کی غرض سے انقرہ آنے والے امریکی وفد نے ترک حکام کیساتھ مذاکرات مکمل کر لیے ہیں ۔

وزارت انصاف کے تین اور وزارت خارجہ کے ایک نمائندے پر مشتمل یہ وفد منگل کے روز ترکی پہنچا تھا ۔ امریکی وفد نے   وزارت انصاف  کے بیوروکریٹس اور ماہرین  کیطرف سے اس سے قبل امریکہ بھیجی جانے والی چار فائلوں کا جائزہ لیا ۔

ماہرین نے دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گولن کیطرف 15 جولائی کے انقلاب کے احکامات  سے جاری کرنے سے متعلق 15 اہم دلائل سے  امریکی وفد  کو آگاہ کیا اور انھیں قومی اسمبلی کی عمارت پر بمباری ،ٹینکوں  سے عوام  کو کچلنے  اور گیول باشے پولیس  مرکز پر بمباری کی ویڈیوز دکھائی گئیں ۔ جنھیں دیکھ کر امریکی وفد سکتے میں آ گیا ۔ 

مسلح افواج کے سربراہ حلوسی اقار اور ان کے اے ڈی سی کے اعتراف بھی امریکی وفد کے حوالے کیے گئے ۔ انقلاب برپا کرنے والے میجر جنرل  حاقان ایوریم کی یرغمال بنائے جانے والے حلواسی اقار سے ہونے والی اس گفتگو کہ  اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کی ملاقات  مذہبی پیشوا   فتح اللہ گولن سے کرو ا سکتے ہیں  سے بھی امریکی وفد کو آگا ہ کیا گیا ۔ ترکی کی وزارت انصاف کے حکام نے امریکی وفد کیساتھ ملاقات کو مثبت پایا  ہے ۔

ترکی نے امریکہ سے   15 جولائی  کو حکومت کا تختہ الٹانے کی  کوشش کے بعددہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گولن  کو ترکی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔امریکہ نے ترکی کی   وزارت انصاف کو ایک مکتوب بھیجا تھا جس میں فتح اللہ گولن کی حوالگی کے موضوع پر مذاکرات کرنے کے لیے ایک وفد کو امریکہ یا امریکی وفد کو ترکی بھیجنے  کے لیے کہا گیا تھا ۔ ترکی نے جواب میں پہلے امریکی وفد کو ترکی بھیجنے اور بعد میں ترک وفد کے امریکہ جانے کی پیش کش کی تھی ۔ترکی کی اس پیش کش کو قبول کرنےوالے امریکہ نے وزارت انصاف کے ایک وفد کو منگل کے  روز  ترکی بھیجا تھا ۔



متعللقہ خبریں