جرابلس میں ترکی کا آپریشن شروع

ترکی کی جانب سے شام میں واقع قصبے جرابلس  میں  آپریشن کا آغاز   ترک سرحدی  قصبے کارکامش پر مارٹر گولے داغے جانے کے بعد کیا گیا ہے

557944
جرابلس میں ترکی کا آپریشن شروع

ترکی کی جانب سے شام میں واقع قصبے جرابلس  میں  آپریشن کا آغاز   ترک سرحدی  قصبے کارکامش پر مارٹر گولے داغے جانے کے بعد کیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ جرابلس پر ترکی کے حمایت یافتہ شامی باغی پیش قدمی کر رہے ہیں۔

اس سے قبل ترکی میں حکام نے شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے جانے کے بعد شامی سرحد سے متصل شہر کارکامش کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔

 واضح رہے کہ کارکامش پر  داعش شدت پسند تنظیم نے شام کی حدود سے گولے فائر کیے تھے جس  کے بعد حکام نے لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے عام شہریوں کو شہر خالی کرنے کا حکم دیا  تھا۔

علاقے میں شامی باغیوں کے جتھے جمع  ہیں  اور خیال ہے کہ یہ جلد ہی شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے گی۔

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ شام کے شمالی علاقوں سے دولتِ اسلامیہ کا صفایا کر دیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں