فتح اللہ گؤلن کے انقلاب کے احکامات دینے سے متعلق اہم دلائل

متحدہ امریکہ سے ایک وفد دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گؤلن   کی واپسی کے موضوع پر مذاکرات کی غرض سے ترکی کے دورے پر تشریف لا رہا ہے ۔

556755
فتح اللہ گؤلن کے انقلاب کے احکامات دینے سے متعلق اہم دلائل

متحدہ امریکہ سے ایک وفد دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گؤلن   کی واپسی کے موضوع پر مذاکرات کی غرض سے ترکی کے دورے پر تشریف لا رہا ہے ۔

 امریکہ کی وزارت دفاع  کے تین اور وزارت خارجہ کے ایک نمائندے پر مشتمل چار رکنی  یہ وفد 23 اور 24 اگست کو فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گؤلن   کی واپسی کے موضوع پر ترک حکام کیساتھ مذاکرات کرئے گا ۔  امریکی وفد کی آمد سے قبل  وزیر انصاف بیکر بوز داع  نے بیوروکریٹس کو  تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔  ترک حکام گؤلن   کی واپسی کے موضوع  کے علاوہ  گؤلن کیطرف سے انقلاب کے احکامات دینے   سے متعلق اہم دلائل سے امریکی حکام کو  آگاہ کریں گے ۔

دریں اثناء امریکہ کے یورپی قوتوں کے کمانڈر کرٹس سکاپاسیٹی بھی مذاکرات کی غرض سے ترکی تشریف لا رہے ہیں ۔  جنرل سکاپا سیٹی  وزیر دفاع فکری اشک اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوسی اقار کیساتھ ملاقات کریں گے ۔

متعللقہ خبریں