ترکی کے شہر غازی انتیپ میں دہشت گردی کے حملے میں جان بحق افراد کی تعداد 50 تک پہنچ گئی

صدر رجب طیب ایردوان  نے غازی انتیپ میں ہونے والے خود کش حملے کے بارے میں متعلقہ حکام سے فوری طور پر معلومات  حاصل کی ہیں۔  وزیراعظم  بن علی یلدرم ، نائب وزیراعظم  مہمت شمشیک  سیمت غازی انتیپ کے تمام اراکین کو فوری طور پر غازی انتیپ پہنچنے کی ہدایت کی ہے

556095
ترکی کے شہر غازی انتیپ میں  دہشت گردی کے حملے میں جان بحق افراد کی تعداد 50 تک پہنچ گئی

ترکی  کےشہر  غازی انتیپ  میں ایک شادی کی تقریب میں خود کش حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت 50 افراد  جان بحق  ہوگئے ہیں۔  

شہر کے مرکزی علاقے میں  ایک اسکول  کے لان میں  ہونے والی  شادی کی تقریب  کے دوران  کیے جانے والے خود کش حملہ  حملے میں 74 افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

غازی انتیپ  سے تعلق رکھنے والےجسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے  رکنِ پارلیمنٹ  مہمت  ایردوان نے کہا ہے کہ  دہشت گردی کا یہ حملہ  دہشت گرد تنظیم پی کے کے یا داعش کی طرف سے کیا گیا ہے اور ان تنظیموں کے خلاف ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔ 

علاقے کے گورنر علی  یرلی قایا نے بھی  شادی کی تقریب میں ہونے والے حملے کے خود کش حملہ ہونے ہی کی تصدیق کی ہے۔

 اس حملے کے کس گروپ کی جانب سے کیے جانے کے بارے میں ابھی تک کوئی  قطعی معلومات حاصل نہیں ہوئی ہیں تاہم  یہ خود کش حملہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی جانب سے کیے جانے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان  نے غازی انتیپ میں ہونے والے خود کش حملے کے بارے میں متعلقہ حکام سے فوری طور پر معلومات  حاصل کی ہیں۔  وزیراعظم  بن علی یلدرم ، نائب وزیراعظم  مہمت شمشیک  سیمت غازی انتیپ کے تمام اراکین کو فوری طور پر غازی انتیپ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

ری پبلیکن  پیپلز پارٹی  اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی  کے غازی انتیپ سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمینٹ  بھی غازی انتیپ روانہ ہوگئے ہیں۔

 

غازی انتیپ میں چار  سال  قبل آج ہی کے دن  دہشت گرد تنظیم پی کے کے  کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے  تھے۔



متعللقہ خبریں