ترک شہریوں کو ایک دوسرے کے خلاف تحریک دینے والوں کی یہ چال بھی ناکام ثابت ہو گی

یہ خون آلود ہاتھوں  والی دہشت گرد تنظیمیں اور ان کے پیچھے کارفرما قوتیں ترکی میں اذانوں کو خاموش کرنے، پرچم کو اتارنے، ملک کو تقسیم کرنے  اور ملت کو منتشر کرنے   میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔ رجب طیب ایردوان

555978
ترک شہریوں کو ایک دوسرے کے خلاف تحریک دینے والوں کی یہ چال بھی ناکام ثابت ہو گی

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی پر بس نہ چلنے کے بعد نسلی و مذہبی بنیادوں پر ترک شہریوں کو ایک دوسرے کے خلاف تحریک دینے والوں کی یہ چال بھی ناکام ثابت ہو گی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے غازی آنتیپ  بم حملے کی مذمت کی، حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی  دعا کی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ترکی کو ہدف بنانے والی  دہشت گرد تنظیموں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے اور میں ایک دفعہ اس با ت پر زور دینا چاہتا ہوں کہ 15 جولائی کی رات حکومت پر حملہ کرنے والی اور 240 شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والی فیتو، حالیہ ایک ماہ میں پولیس اور دیہی محافظوں پر مشتمل 7 سکیورٹی اہلکاروں   کی قاتل PKK اور ایک قوی احتمال کے مطابق  غازی آنتیپ حملے کی فاعل داعش کےدرمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں اور ان کی پشت پناہی کرنے والی طاقتیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔ ان دہشتگرد تنظیموں سے ہمارے ملک و ملت پر حملے کروانے والوں کے لئے بھی ہمارا یہی  پیغام ہے کہ آپ کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ یہ خون آلود ہاتھوں  والی دہشت گرد تنظیمیں اور ان کے پیچھے کارفرما قوتیں ترکی میں اذانوں کو خاموش کرنے، پرچم کو اتارنے، ملک کو تقسیم کرنے  اور ملت کو منتشر کرنے   میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی اپنے تحریری بیان میں حملے کی مذمت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک شادی کی جگہ پر بم پھینکنے کی حد تک انسان دشمن دہشت گردی نے اس دفعہ شادی کو ماتم میں تبدیل کر کے اپنے کریہہ چہرے کو دکھایا ہے۔

دہشتگردی کے خلاف جدوجہد  پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ترکی کے اتحاد و اخوت میں کوئی بھی رخنہ نہیں ڈال سکے گا۔



متعللقہ خبریں