فرانس: ہم غازی آنتپ میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہیں

رانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ترکی کے ضلع غازی آنتیپ میں دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے

556182
فرانس: ہم غازی آنتپ میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہیں

فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ترکی کے ضلع غازی آنتیپ میں دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایلس پیلس سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ" صدر اولاند کل شام ایک شادی کے دوران کم از کم 50 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشتگردی کے حملے کی  شدید مذمت کرتے ہیں۔ فرانس کے حوالے سے ہم ترک حکام اور ترک عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ ہم، دہشتگردی کے خلاف جنگ کرنے والوں کے ساتھ ہیں"۔

صدر اولاند نے غازی آنتیپ میں دہشت گردی سے متعلق تعزیتی پیغام کو اپنے سرکاری ٹویٹر پیج سے بھی شئیر کیا ہے۔



متعللقہ خبریں