ترکی کے ساتھ طے پانے والے واپسی قبول معاہدے پر جرمن چانسلر کے بیانات
ہم انسانوں کو تجارتی عنصر کی نظر سے دیکھتے ہوئے ان کی زندگیوں کو خطرے سے دو چار کرنے والی غیر قانونی نقل مکانی کا سد باب کرنا چاہتے ہیں
![ترکی کے ساتھ طے پانے والے واپسی قبول معاہدے پر جرمن چانسلر کے بیانات](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/482a/af7c/ad84/57b695c64ddd3.jpg?time=1719166690)
جرمن چانسلر انگیلا مرکل کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اور ترکی کے مابین ماہ مارچ میں طے پانے والا پناہ گزینوں کا معاہدہ انتہائی اہم ہے۔
کرسچن ڈیموکریٹ یونین پارٹی کی چیئر پرسن اور چانسلر انگیلا مرکل نے اپنی سیاسی جماعت کے بذریعہ انٹر نیٹ نشریات کا اجراء کرنے والے ٹیلی ویژن چینل سی ڈی یو سے انٹرویو میں ترکی اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے واپسی قبول معاہدے کی اہمیت پر ایک بار پھر زور دیا ہے۔
انہوں نے پناہ گزینوں کے اپنے ملک وطن کو ترک کرنے کا موجب بننے والے مسائل کو کس طریقے سے حل اور غیر قانونی نقل مکانی کا کس طرح سدباب کیے جا سکنے کے سوالات کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نکتہ پر یورپی یونین اور ترکی کے درمیان طے پانے والے معاہدے نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔
مرکل نے مزید کہا کہ اگر ہم ' انسانوں کو تجارتی عنصر کی نظر سے دیکھتے ہوئے ان کی زندگیوں کو خطرے سے دو چار کرنے والی غیر قانونی نقل مکانی کا سد باب کرنا چاہتے ہیں تو اس کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ہمیں اس مسئلے کو اس کی جڑوں سے حل کرنا ہو گا۔ "
متعللقہ خبریں
![ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/d431/4da4/2a0f/665576b9c9569.jpg?time=1719166690)
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے