قومی اسمبلی میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کا مسودہ قانون
قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں ہونے والی بحث میں بعض اہم شقوں کو قبول اور بعض کو مسترد کر دیا گیا ہے
ترک قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں سرمایہ کاری میں منصوبے کے اعتبار سے تعاون اور بعض قانونی حکم ناموں میں ترمیم پر مبنی مسودہ قانون پر بحث نکتہ پذیر ہو گئی ہے۔
ضلع حقاری اور شرناک کی ضلعی حیثیت میں تبدیلی لانے والی شق کو مسودے سے خارج کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح بلدیات کو حکومت کی نگرانی میں دیے جانے پر مبنی ترمیم کو بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
اس مسودہ قانون کے ذریعے پراجیکٹ کے اعتبار مالی تعاون، شہدا کے لواحقین کو بلا خصوصی صارف ٹیکس کے موٹر گاڑیاں خرید سکنے جبکہ پرانی تجارتی گاڑیوں کو نئی سے بدلنے کے لیے ٹیکس میں نرمی لائی جائیگی۔
استنبول میں کینٹ یونیورسٹی کے نام سے ایک نئی جامع کے قیام کی تجویز کو اسی مسودہ قانون میں شامل کیا گیا ہے۔
بحث کے دوران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی چانسلروں کی تعیناتی کے عمل میں ترمیم کے لیے پیش کردہ تجویز کے بعد ریپبلیکن پیپلز پارٹی نے تمام تر اراکین ِ اسمبلی کو طلب کیا۔ تا ہم بحث کے بعد آک پارٹی نے اس تجویز سے پیچھے قدم ہٹا لیے ہیں۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی