جرمنی فیتو کے اماموں کو ملک بدر کرنے،عمر چیلیک

عمر چیلیک نے  کہا کہ  جرمنی کو  فیتو کے اماموں کو فوری طور پر  ملک بدر کرنے، فیتو کی حامی رکھنے والی کمپنیوں اور اداروں پر پابندی لگانے  کی  ضرورت ہے۔

555042
جرمنی فیتو کے اماموں کو ملک بدر کرنے،عمر چیلیک

 

یورپی یونین کے وزیر اور چیف نیگو شیٹر عمر چیلک   نے کہا ہے کہ ہم  جرمنی سے  دہشت گرد تنظیم فیتو کے اماموں کو ملک بدر کرنے اور اس تحریک سےرابطہ رکھنے والی کمپنیوں اور اداروں پر پابندی لگانے  کی توقع رکھتے ہیں ۔

 انھوں نے جرمن نیوز پورٹل  ورٹشافٹ  ووچے  کو انٹر ویو دیتے ہوئے فیتو کی سرگرمیوں کے بارے میں ترکی کی  جرمنی سے توقعات کو بیان کیا ۔  انھوں نے  کہا کہ  جرمنی کو  فیتو کے اماموں کو فوری طور پر  ملک بدر کرنے، فیتو کی حامی رکھنے والی کمپنیوں اور اداروں پر پابندی لگانے  کی  ضرورت ہے ۔انھوں نے اسطرف توجہ دلائی جرمن پریس حالیہ چند دنوں سے ترکی کے بارے میں من گھڑت خبریں شائع کر رہی ہے اور ترکی کیطرف سے مشرق وسطیٰ کے گروہوں کو امداد فراہم کرنے کے دعوے  بھی بے بنیاد ہیں ۔ ترکی پی کے کے، داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کیخلاف بر سر پیکار ہے۔  ہم اپنے اور حلیف  ممالک کے مفادات کے لیے یہ جدو جہد کر  رہے ہیں ۔  ترکی یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنے کا عزم رکھتا ہے ۔ اس سے نہ صرف ترکی بلکہ یورپی یونین کو بھی فائدہ پہنچے گا ۔ انھوں نے مہاجرین کے بحران سے متعلق   ترکی اور یورپی یونین کے درمیان ماہ مارچ میں ہونے والے معاہدے کیطرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ  غیر قانونی ہجرت کو روکنے کا دارو مدار شام  کی صورتحال  پر ہے

عمر چیلیک نے  خبردار کیا کہ  سقوط  حلب  کی صورت میں  مہاجرین کا نیا ریلا  ترکی آ سکتا   ہے اور  ایسی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں ایک نئے میکانزم پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ  اگر معاہدے کی رو سے ترکی شہریوں پر عائد ویزے کی پابندی کو ختم نہ کیا گیا تو پھر  اس  معاہدے کی حیثیت ختم ہو جائے گی ۔



متعللقہ خبریں