جنوب مشرقی ترکی میں کاربم دھماکہ، 3 پولیس اہلکا ر شہید متعدد زخمی

ترک ضلع ایلا زیع  کے پولیس مرکز کے سامنے  کار بم دھماکے کے نتیجے میں  3 پولیس اہلکار شہید جبکہ  100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں

554371
جنوب مشرقی ترکی میں کاربم دھماکہ، 3 پولیس اہلکا ر شہید متعدد زخمی

ترک ضلع ایلا زیع  کے پولیس مرکز کے سامنے  کار بم دھماکے کے نتیجے میں  3 پولیس اہلکار شہید جبکہ  100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

 زخمیوں میں سے دس کی حالت نازک ہے۔

 یہ واقعہ  دھماکہ خیز مواد سے بھری  ایک گاڑی کے  ذریعے   ایلا زیع     کے مرکزی پولیس دفتر کے عین سامنے کیا گیا ۔

 دھماکے کی شدت سے عمارت   کو شدید نقصان پہنچا  اور زمین میں شگاف پڑ گیا ۔

وزیر دفاع فکری ایشیک  نے اس  حملے کی  شدید مذمت  کرتےہوئے  ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ   پی کےکے تنظیم کردوں  کی نمائندہ جماعت نہیں  ہے بلکہ اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے   اور جس  کی ڈور غیر ملکی عناصر کے ہاتھ میں ہے۔



متعللقہ خبریں