حکومت کا کام اداروں میں چھپی کالی بھیڑوں کی صفائی ہے: یلدرم

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے  ٹی آر ٹی سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ   فوجی بغاوت کے سلسلے میں  ملوث افراد میں زیادہ تر تعداد فوجیوں،وکلا،ججوں  اور دیگر سرکاری ملازمین  کی ہے جن کی صفائی ہماری اولین ترجیح ہے

554239
حکومت کا کام اداروں میں چھپی کالی بھیڑوں کی صفائی ہے: یلدرم
başbakan trt1.jpg

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے  ٹی آر ٹی سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ   فوجی بغاوت کے سلسلے میں  ملوث افراد میں زیادہ   تر تعداد فوجیوں،وکلا،ججوں  اور دیگر سرکاری ملازمین  کی ہے ۔

وزیراعظم نے بتایا کہ 5 187 افراد کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے ، 20355 افراد زیر  تفتیش ہیں جبکہ سرکاری اداروں میں  سے مجموعی طور پر  5014افراد   کو معطل کر دیا گیا ہے  ۔

   یلدرم نے بتایا کہ  حکومت نے  ایک متفقہ فیصلے کی روشنی میں 38 ہزار قیدیوں کو مشروط طور سے  جیلوں سے رہا کرنے کا  حکم دیا ہے جن میں  اقدام قتل ،جنسی جرائم، نجی زندگی میں مداخلت،آئینی خلاف ورزیوں ،منشیات کی  تجارت،سرکاری املاک پر حملوں جیسے   جرائم پیشہ  شامل ہیں۔

 فتح اللہ گولن  کی ترکی حوالگی کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ نے گولن کی  کسی  دوسرے ملک فرار ہونے کی ممکنہ کوشش کے خلاف تدابیر اختیار کر نے کا بیان   امید افزا ہے   ،امریکہ  ایک ایسی ریاست ہے جہاں قانون کی بالادستی کو    اولیت حاصل ہے لہذا   امکان ہے کہ    ہمارے  جائز مطالبے کو مسترد  نہیں  کرےگا۔

  ملک کے خفیہ اداروں کی   از سر نو  تشکیل کے بارے میں   ان کا کہنا  تھا کہ  حکومت   کا ارادہ ہے کہ ملک میں   دو قسم کے خفیہ ادارے قائم کیے جائیں جو کہ  ملکی و غیر ملکی خفیہ  امور سر انجام دے سکیں۔

 ملک  میں   بغاوت کی دوسری ممکنہ  کوشش کے بارے میں وزیراعظم  نے کہا کہ اس بات کا قومی امکان موجود نہیں ہے  مگر پھر بھی   حکومت نے تمام ضروری تدابیر اختیار کر رکھی ہیں    ۔

  ضلع وان میں پولیس  تھانے پر حملے  کے بارے میں انہوں نے   کہا کہ  دہشت گرد جتنا چاہیں ہمیں نقصان پہنچا لیں  مگر ایک دن اُنہیں  ضرور ذلیل  و رُسوا ہونا پڑے گا۔ حکومت نے  جس طرح سے گولن تحریک اور  اُس کے  عزائم کو ناکام بنایا ہے  اسی طرح  ہم ان دہشت گردوں کو بھی زیر  کریں گے۔

خارجہ پالیسیوں پر غور کرتےہوئے اُنہوں نے کہا کہ مُنبج   شہر    پر  حاکمیت کےلیے  شام مغرب اتحاد       کی تشکیل    زیر غور ہے   کیونکہ امریکہ  کی کوشش  ہے کہ علاقے میں حالات بگڑنے   کے بجائے   جبراً  کسی کرد   آباد کاری         کو  روکا جاسکے  ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں