گولن کے امریکہ سے فرار کے راستے بند کر دیئے ہیں: ٹونر

امریکہ  کا کہنا ہے کہ   فتح اللہ گولن    کی ملک سے فرار ہونے کی کوشش کو روکنےکے یے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں

553363
گولن کے امریکہ سے فرار کے راستے بند کر دیئے ہیں: ٹونر

امریکہ  کا کہنا ہے کہ   فتح اللہ گولن    کی ملک سے فرار ہونے کی کوشش کو روکنےکے یے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے   اخباری کانفرنس کے دوران کہا کہ  حکومت ترکی سے ہمیں جو دلائل مہیا کیے گئے ہیں  ان کا جائزہ لیا جا رہاہے اور جہاں تک  گولن کی ترکی حوالگی کا معاملہ ہے  تو اس بارے میں   ہنوز فیصلہ  نہیں کیا گیا ہے۔

 ٹونر نے کہا کہ  گولن  کی امریکہ سے فرار ہونے کے  ممکنہ جواز کے پیش نظر  ہم نے    ہر ممکنہ  تدابیر اختیار کرلی ہیں اور جس کے  لیے  محکمہ قانون سے ہمارا مکمل رابطہ ہے البتہ ترجمان نے گولن کے پاسپورٹ کو منسوخ کرنےکے بارے میں پوچھے گئے سوال  کا جواب نہ دینے پر اکتفا کیا ۔



متعللقہ خبریں