جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے قیام کی 15 ویں سالگرہ پریادگاری ٹکٹ کا اجراء

آق پارٹی کی جانب سے اس دائرہ کار میں  پارٹی کے بانی اور رہنما  رجب طیب ایردوان  اور آق پارٹی  کے چئیرمین  اور وزیر اعظم   بن علی یلدرم  کی تصاویر  پر مبنی   ایک ٹکٹ  کا اجراء کیا گیا ہے

551696
جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے قیام  کی 15 ویں سالگرہ پریادگاری ٹکٹ کا اجراء

چودہ اگست 2001ء  میں  ترکی کی سیاسی زندگی میں اپنا مقام  بنانے  والی جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی جس آق پارٹی کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے  اپنے قیام  کی 15 سالگرہ منا رہی ہے۔

آق پارٹی کی جانب سے اس دائرہ کار میں  پارٹی کے بانی اور رہنما  رجب طیب ایردوان  اور آق پارٹی  کے چئیرمین  اور وزیر اعظم   بن علی یلدرم  کی تصاویر  پر مبنی   ایک ٹکٹ  کا اجراء کیا گیا ہے۔

ایک فلم  ربن کی  شکل میں تیار کردہ   اور ٹکٹ پر " جمہوریہ ترکی" کے الفاظ کندہ کی جانے والی اس ٹکٹ  پر  ترتیب سے  صدر  ایردوان  اور وزیراعظم بن علی یلدرم کی  تصاویر کو جگہ دی گئی ہے۔

آق پارٹی کے چئیرمین اور وزیراعظم بن علی یلدرم  کی تصویر پر " قوم کی آواز ترکی کی  پارٹی پندرہ سال کی"  کے الفاظ بھی کندہ کیے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں