فتح اللہ گلین کی واپسی کے علاوہ ہماری امریکہ کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں ہو سکتی۔ بن علی یلدرم

ایسے افراد جنہوں نے حملے میں عملی طور پر شرکت نہیں کی لیکن اس کے پس پردہ منصوبے میں شامل رہے یا سالوں سے اس کے انفراسٹرکچر کی تیاری میں فعال کردار ادا کرتے رہے، نہایت محتاط کاروائی کے ساتھ ان سب کی نشاندہی کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا

551521
فتح اللہ گلین کی واپسی کے علاوہ ہماری امریکہ کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں ہو سکتی۔ بن علی یلدرم

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ فتح اللہ دہشت گرد تنظیم یا متوازی ساخت FETO/PDY کے اپنے بنائے ہوئے  خصوصی مواصلاتی نیٹ ورک ہیں جو دہشت گرد تنظیم کے علاوہ اور کسی کے استعمال میں نہیں ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس مواصلاتی نیٹ ورک کے انفراسٹرکچر میں 50 ہزار سے زائد افراد کے نام موجود ہیں جن کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے 76 ہزار 597 افراد کی معطلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمت سے نکالے جانے والے 4 ہزار 897 افراد ہیں جن میں سے 3 ہزار سے زائد فوجی ، کچھ جج اور کچھ سرکاری ملازمین ہیں۔

وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ معطل کئے جانے کے بعد  برطرف بھی   کئے جانے والوں کی  کُل تعداد 81 ہزار 494 افراد ہے۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے چانکایہ پیلس میں اخباری نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں  انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جنہوں نے حملے میں عملی طور پر شرکت نہیں کی لیکن اس کے پس پردہ منصوبے میں شامل رہے یا سالوں سے اس کے انفراسٹرکچر کی تیاری میں فعال کردار ادا کرتے رہے ، نہایت محتاط کاروائی کے ساتھ ان سب کی نشاندہی کر کے    عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ریپبلکن پیپلز پارٹی اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی نے فتح اللہ دہشت گرد تنظیم FETO کے 15 جولائی کے اقدام کے مقابل نہایت واضح اور دو ٹوک طرزعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے قبضے ، توپوں اور ٹینکوں کی حمایت کی بجائے جمہوریت کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ  کیا ہے۔

حزب اختلاف پارٹیوں نے ہمیں فوری طور پر ٹیلی فون کیا اور باہمی اتحاد و یک جہتی کا یہ مظاہرہ حملے کے بعد بھی جاری رہا۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ اس باہمی اتحاد و تعاون کا ہم دل و جان سے تحفظ کریں گے۔

شام کے بارے میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شام کے موضوع پر آنے والے 6 ماہ کے دوران نہایت اہم پیش رفتیں ہوں تو اس پر حیران نہ ہوں۔

امریکہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ فتح اللہ گلین کی واپسی کے علاوہ ہماری امریکہ کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے 24 اگست کو امریکہ کے نائب وزیر اعظم جو بائڈن کے متوقع دورہ ترکی کی بھی اطلاع دی۔



متعللقہ خبریں