ملک کا معاشی و مالیاتی نظام مستحکم راہوں پر رواں دواں ہے:یلدرم

وزیراعظم  بن علی یلدرم نے  کہا ہے کہ 15 جولائی کے واقعات کے  باوجود ملکی معیشت  کی صورت حال تسلی بخش رہی ہے اور باغی قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے میں ہمیں سرمایہ کاروں کا بھی تعاون درکار ہے

550977
ملک کا معاشی و مالیاتی نظام مستحکم راہوں پر رواں دواں ہے:یلدرم

وزیراعظم  بن علی یلدرم   نے  کہا ہے کہ 15 جولائی کے واقعات کے  باوجود ملکی معیشت  کی صورت حال تسلی بخش رہی ہے۔

 اس بات کا اظہار وزیراعظم  نے  استنبول ایوان تجارت  و صنعت  کے زیر اہتمام   ایک کانفرنس کے دوران کیا ۔

 انہوں نے کہاکہ  15 جولائی  کے  واقعات کے  دوران باغی قوتوں نے  ملک میں معاشی  بحران کی فضا پیدا کرنے کا  منصوبہ بنایا تھا مگر وہ اپنے اس  مقصد میں  کامیاب نہ ہوسکے  ۔

وزیراعظم نے کہا کہ  الحمد اللہ ملک میں جمہوری ادارے  اور معیشت اپنے پیروں پر کھڑے ہیں ،ملک کا بینک کاری نظام اور   دیگر مالیاتی ادارے  بھی معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھےہوئے ہیں۔

 جناب یلدرم میں کانفرنس میں موجود غیر ملکی سرمایہ کاروں سے کہا کہ  دہشتگرد تنظیموں نے  بیرونی ممالک میں ترکی کے تشخص کو مسخ کرنے   کا  جو منصوبہ بنایا ہوا ہے اسے ناکام بنانے  میں  ہمیں آپ کا بھی تعاون حاصل  ہونا چاہیئے،  ترکی  وقت ضائع کیے بغیر سن 2023 کے اہداف تک  پہنچنے   کا عزم رکھتا ہے  جس کےلیے حکومت  سرمایہ  کاروں   کو  ہر ممکنہ اعانت فراہم کرے گی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں