یورپی یونین ترکی کیساتھ یکجہتی جاری رکھےگی، یورپی کمیشن

یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کیطرف سے دیار باقرا ور ماردن میں  ہونے والے حملوں کی مذمت کرتی ہے ۔

550538
یورپی یونین ترکی کیساتھ یکجہتی جاری رکھےگی، یورپی کمیشن

 

 یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کیطرف سے دیار باقرا ور ماردن میں  ہونے والے حملوں کی مذمت کرتی ہے اور ترکی کیساتھ یکجہتی کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔

 یورپی کمیشن کیطرف سے جاری تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ  ترکی کے اضلاع دیار باقر اور ماردن میں ایک بار پھر دہشت گرد حملے ہوئے ہیں ۔  ہم ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد از جلد  صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں ۔ یورپی یونین حکومت ترکی اور ترک عوام کیساتھ ہے ۔اسوقت ترکی کوسخت مشکلات کا سامنا ہے اور اس دوران یورپی یونین کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں بھی  شامل پی کے کے بھی اپنی دہشت گرد کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔   دیار باقر  کی تحصیل سُر میں پی کے کے نے بموں سے لدی ہوئی ایک گاڑی کیساتھ پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ شہری ہلاک  ، پولیس کے 5اہلکار اور 12 شہری زخمی ہو گئے  ہیں ۔

ماردن کی تحصیل قزل تیپے میں دہشت گردوں نے سڑک کے کنارے بموں سے لدی ہوئی گاڑی کو اسوقت اڑا دیا جب فوجیوں کی  بکتر بند گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی ۔ ۔اس حملے میں دو افراد ہلاک اور پولیس کے پانچ اہلکار وں سمیت30  افراد زخمی ہو گئے  ہیں  ۔



متعللقہ خبریں