ترکی کے81 اضلاع میں جمہوریت کی پاسداری جاری

ترکی کے تمام  اضلاع میں دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی انقلابی کوشش کے بعد جمہوریت کی پاسداری جاری ہے  ۔

547986
ترکی کے81 اضلاع میں جمہوریت کی پاسداری جاری
Meydanlardaki demokrasi nöbeti sürüyor2.jpg
Meydanlardaki demokrasi nöbeti sürüyor1.jpg
Meydanlardaki demokrasi nöbeti sürüyor2.jpg
Meydanlardaki demokrasi nöbeti sürüyor1.jpg

ترکی کے تمام  اضلاع میں دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی انقلابی کوشش کے بعد جمہوریت کی پاسداری جاری ہے  ۔

کل انقرہ  کے کزل آئی چوک میں جمع ہونے والے ہزاروں افراد نے جمہوریت کے پہرے میں شرکت کی ۔انھوں نے ہاتھوں میں ترک پرچم  اور پلے کارڈ زاٹھا  رکھے تھےجن پر ترکی اور انگریزی زبان میں انقلاب کیخلاف  تحریریں موجود تھیں ۔انقرہ بلدیہ کی مہتر بینڈ ٹیم  نے بھی چوک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

صدارتی محل کے سامنے بھی عوامی پہرہ  جاری ہے  ۔عوام  کو  وہاں لگے ہوئے ٹی وی کے ایک بڑے سکرین پر انقلابی کوشش کی رات کے منظر  دکھائےگئے اور عوام نے  شہید مرتے نہیں ،وطن بٹتا نہیں  جیسے نعرے لگائے ۔

استنبول  کےتقسیم چوک میں بھی  ہزاروں افراد جمہوریت کا پہرہ دے رہے ہیں ۔ بے اولو بلدیہ کی جانب سے قائم   ڈیموکریسی پلیٹ فارم سے قومی ترانے  اور قومی نغمے بجائے  گئے  اور ٹیلیویژن سکرین  پر شہیدوں اور غازیوں کی تصویریں دکھائی گئیں۔

 ازمیر کے کونک چوک میں 15 جولائی سے ہر رات جمہوریت کا پہرہ دینے والے عوام نے ترک پرچموں کیساتھ قومی نغمے گائے اور وطن سے اپنی محبت کا  اظہار کیا ۔انھوں نے فیتو کیخلاف نعرہ بازی کی ۔یہاں پر بھی نصب بڑے سکرین سے صدر ایردوان اور وزیر اعظم  بن علی یلدرم کے خطاب  اور 15 جولائی کی انقلابی کوشش کے مناظر کو دکھایا گیا ۔

بتمان  کی عدالت شاہراہ کو ترک پرچموں سے مرصع کرنے والے عوام  کا پہرہ بھی جاری ہے تلاوت کلام پاک کے بعد ترکی ،کردی اور عربی زبان میں تعتیں پڑھی جا رہی ہیں ۔ 

گرےسن کے اتاترک چوک  میں بھی عوام کا  جمہوریت کے تحفظ کا پہرہ جاری ہے  ۔عوام  کے علاوہ شہری تنظیمیں  بھی چوک میں لگائے گئے خیموں میں پہرہ دے رہی ہیں ۔

متعللقہ خبریں