قبضے کے اقدام کے بعد سب پہلے صدر ایردوان کو میں نے ٹیلی فون کیا: پوٹن

میں آج بھی انہیں روس میں خوش آمدید کہتا ہوں اور باہمی تعلقات کی بحالی کے لئے پیدا کردہ اس موقعے کی وجہ سے  شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ولادی میر پوٹن

548550
قبضے کے اقدام کے بعد سب پہلے صدر ایردوان کو میں نے ٹیلی فون کیا: پوٹن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان 15 جولائی کو قبضے کے اقدام  کے بعد  اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر روس پہنچ گئے  ہیں۔

یہ ملاقات ، 24 نومبر کو ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی وجہ سے روس کا طیارہ گرائے جانے کے بعد ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان   کی  روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ  پہلی دو طرفہ ملاقات  کے حوالے سے بھی اہمیت کی حامل ہے۔

دونوں صدور کے درمیان ملاقات ، سینٹ پیٹرز برگ  کے کونسٹانٹینو وسکی  پیلس میں  گرمجوش ماحول میں  ہوئی۔

دونوں رہنماوں نے دو طرفہ اور بین الوفود ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ  کے لئے ایک مختصر  بیان جاری کیا کہ جس کا پوری دنیا میں تجسس کے ساتھ انتظار کیا جا رہا تھا۔ صدر پوٹن نے کہا کہ طیارے کےبحران کے بعد اگرچہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں سُستی آ گئی تھی لیکن اس کے باوجود 15 جولائی کے قبضے کے اقدام کے بعد صدر ایردوان کو سب سے پہلے ٹیلی فون کرنے والے صدر وہ  تھے۔

انہوں نے کہا کہ "میں آج بھی انہیں روس میں خوش آمدید کہتا ہوں اور باہمی تعلقات کی بحالی کے لئے پیدا کردہ اس موقعے کی وجہ سے  شکریہ ادا کرتا ہوں"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ "دونوں ممالک کے درمیان تعلقات   اگرچہ ایک مثبت مرحلے میں داخل ہو ہی چکے تھے لیکن اب کے بعد جو اقدامات کئے جائیں گے وہ ان تعلقات کو مزید مختلف مقام پر لے جائیں گے"۔

15 جولائی کو صدر پوٹن کے ٹیلی فون کرنے پر ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ آج کی ملاقات کے بعد  علاقائی مسائل کے حل میں بھی باہمی  تعاون کیا جائے گا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ سیاسی شخصیات کی حیثیت سے علاقے کو ہم سے توقعات ہیں۔

توقع ہے کہ صدر ایردوان  اور صدر پوٹن ملاقات کے بعد   پریس کانفرنس کریں گے۔



متعللقہ خبریں