جرمنی: ترکی اور روس کے درمیان تعلقات کی بحالی پرہمیں خوشی ہے

ہم نہیں سمجھتے کہ دونوں ملکوں کے درمیان  قربت نیٹو کے اندر سکیورٹی شراکت داری پر منفی اثرات مرتب کرے گی۔ ساوسان چیبل

548014
جرمنی: ترکی اور روس کے درمیان تعلقات کی بحالی پرہمیں خوشی ہے

جرمنی نے ،ترکی اور روس کے درمیان تعلقات کی بحالی پر، ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

جرمن وزارت خارجہ کی نائب ترجمان  ساوسان چیبل نے وفاقی پریس مرکز میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہمارے نقطہ نظر کے حوالے سے طیارہ گرائے جانے کے بعد ترکی اور روس کے درمیان تعلقات کا دوبارہ معمول پر آنا بہت خوش کن بات ہے"۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ دونوں ملکوں کے درمیان  قربت نیٹو کے اندر سکیورٹی شراکت داری پر منفی اثرات مرتب کرے گی۔

ساوسان چیبل نے کہا ہے کہ ترکی نیٹو میں ایک اہم پارٹنر کی طرح موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور روس کے درمیان مسائل کا حل ہونا شام کی جنگ کے خاتمے کے حوالے سے بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔



متعللقہ خبریں