عوام نے قانونی اور جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کردیے ہیں: صدر ایردوان

انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز   15 جولائی  کی رات  دہشت گرد تنظیم  فیتو  کے سامنے ہتھیار نہ ڈالنے والے عوام کے وہ  شکر گزار ہیں۔  انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر   شہید ہونے والے  240 شہدا ء کو سلام پیش کرتے ہیں اور اللہ و  تعالی سے ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں

547216
عوام نے قانونی اور جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کردیے ہیں: صدر ایردوان
recep tayyip erdoğan, yenikapı.jpg

صدر رجب طیب ایردوان  استنبول ینی کاپی  میں جمہوریت کی پاسداری اور شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں خطاب کے لیے  پر جوش تالیوں  اور نعروں کی گونج میں اسٹیج پر تشریف لائے۔

انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز   15 جولائی  کی رات  دہشت گرد تنظیم  فیتو  کے سامنے ہتھیار نہ ڈالنے والے عوام کے وہ  شکر گزار ہیں۔  انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر   شہید ہونے والے  240 شہدا ء کو سلام پیش کرتے ہیں اور اللہ و  تعالی سے ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا اس قوم نے   ایک ہزار سال قبل ملاز گرت  کے دروازوں کو جس طریقے سے  کھولا تھا  پندرہ جولائی کو بھی انہوں  اسی اعتقاد اور ایمان  کاروائی کرتے ہوئے ان غداروں کو سبق سکھایا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اسی رات ترکی   کے خاتمے کے خواہاں دشمنوں کے لیے  بھی اب ترکی کو نقصان پہنچنے کے موقع ختم ہو کر رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ینی کاپی میں  ہونے والے جلسہ عام سے بھی ہمارے دشمن بری طرح  گھبرا گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ دور  جدید  تہذیب  میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کا دور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترک قوم نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ  صرف نعروں پر ہی یقین نہیں کرتی ہے بلکہ  بلکہ عملی طور پر آگے بڑھتی ہوئی اپنے اوپر عاءد ہونے والے فرائض  کا ادار کرنے کے فن سے بھی اچھی طرح آگاہ ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ   اتاترک نے سن 1920  ترکی پر قبضے کے دوران  ترک قوم کی جانب سے کسی بھی صورت قبضے کو قبول نہ  کرتے ہوئے ترک قوم  کے ناقابل  شکست ہونے کا ثبوت فراہم کردیا تھا۔  اور اب 96 سال بعد ترک قوم نے ایک بار پھر   اتاترک کے   ناقابلِ شکست ہونے کا ثبوت فراہم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناکام بغاوت  کے موقع پر  باغیوں  سے مزاحمت کرنے    والی ایک خاتون  کے  سر کے جسم سے جدا کرنے  کی لاش بھی موجود ہونے  سے انہیں آگاہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی  جانب سے   پھانسی کی سزا پر دوبارہ سے عمل درآمد شروع کرنے کے بارے میں عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے پھانسی کے بارے میں خاکہ بل کو پارلیمنٹ میں پیش  کرنے اور قبول کیے جانے کی شکل میں   ان کے بھی اس خاکہ بل  کے منظور کیے جانے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ  دہشت گرد تنظیم فیتو نے ایک آلہ کار کے طور پر  کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ فیتو دہشت گرد تنظیم  جس کے اراکین   ترک مسلح افواج،  پولیس،  اسکولوں،ہسپتالوں تک   رسائی حاصل کرچکے ہیں  کا مکمل صفایا کیا جائے گا اور اس تنظیم کے علاوہ دشہت گرد تنظیم پی کے کے اور داعش  کا بھی مکمل صفایا کردیا جائے گا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ 15 جولائی کے بعد  80 ملین  افراد  نے   اتحاد و یکجتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  آج بھی ای یک جہتی کا بھر پور  مظاہرہ کیا ہے اور  اس وقت سے اب تک  جمہریت کی پاسداری کے لیے کیے جانے والے مظاہرے نے جمہوریت  کو مزید مضبوط بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس رات  مسجد کے میناروں  اور اذانوں  اور صلاۃ  کی آوزیں سنائی دی گئی تھیں  جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ قومی اخلاقی لحاظ سے بہت مضبوط واقع  ہوئی ہے۔

صدر ایردوان  نے اپنے  خطاب کے آخر میں  عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ  یہ فتح جمہوریت کی فتح ہے  جس پر میں عوام  کا شکر گزار ہوں   ۔

 



متعللقہ خبریں