ترکی میں خونریز بغاوت کی کوشش پر مغرب کی بے حسی دوغلی پالیسی ہے، صدر ترکی

فرانسیسی روزنامہ کو انٹرویو میں صدر ترکی نے مغرب کی شکایت کرتے ہوئے اس کے اپنی اقدار کے منافی حرکت کرنے کا کہا ہے

547713
ترکی  میں خونریز بغاوت کی کوشش پر مغرب کی بے حسی دوغلی پالیسی ہے، صدر ترکی

صدر  رجب  ایردوان  نے  یورپی   یونین   کو  دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ  اگر " ویزے کی چھوٹ  نہیں   جاتی تو پھر  مہاجر ین کے قانون  پر عمل درآمد  نہیں ہو سکتا۔"

فرانس    کے کثیر الاشاعت    اخبارات میں سے لے موند    کو انٹرویو میں   صدر ایردوان نے کہا کہ" اگر  ترک شہریوں  کو     یورپی یونین کے ممالک کی سیاحت     کے  لیے     ویزے  کی پابندی سے مبرا قرار نہیں دیا جاتا  تو یورپی  یونین   کے ساتھ  ماہ مارچ میں   طے   پانے والے واپسی قبول  معاہدے   پر عمل درآمد   رک   جائیگا۔ "

صدر ترکی نے کہا  کہ"اسوقت ہم   تیس لاکھ شامی  شہریوں کی  میزبانی کر رہے  ہیں۔  تا ہم   یورپی یونین  کا واحد خدشہ ان    کے ملکوں میں ان کی نقل مکانی ہے۔ انہوں نے  ترک شہریوں کو ویزے کی چھوٹ دینے  کے بدلے   پناہ گزینوں کو واپس قبول کرنے کی پیشکش کی تھی۔   واپسی قبولی اور ویزے کی پابندی  کے خاتمے پر   عمل درآمد یکم جون سے شروع ہونا تھا۔ اب اگست     چل رہا ہے    لیکن تا حال     ویزے کے حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اگر  اس چیز پر  عمل در آمد نہ کیا گیا تو  واپسی قبول    معاہدہ بھی کالعدم  بن جائیگا۔"

انہوں نے  بتایا کہ    مغربی  ملکوں نے   دہشت گرد تنظیم کی  فوجی بغاوت کی کوشش کے دوران   ترکی کو  تنہا  چھوڑ دیا تھا۔

بغاوت کی کوشش کے وقت   بعض مغربی سربراہان سے  ٹیلی فون پر  رابطہ  ہونے کا ذکر کرنے والے ایردوان کا کہنا تھا کہ    یہ  چیز کافی نہیں  تھی، ہمیں اسوقت   ایک  معمول کے دہشت گرد حملے کا سامنا نہیں تھا،  اس دوران   240 افراد شہید اور  دو ہزار دو سو   زخمی ہوئے۔  لیکن   چارلی ہیبڈو   پر حملہ ہوا   تو پوری دنیا نے رد عمل کا مظاہرہ کیا تھا ، ہمارے وزیر اعظم نے بھی پیرس کی احتجاجی     ریلی میں  شرکت کی تھی۔  ہماری توقع تھی کہ   ترکی  کے حوالے سے  یہ بھی   اداکار اسی موقف  اور حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکی   آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ " مغرب   کے اپنی  وضع کردہ اقدار  سے  تضاد    رویہ  اپنائے ہوئے ہے۔

"یورپی یونین     ترکی کے ساتھ  مخلص نہیں   ہے"       کہنے والے   جناب ایردوان نے   واضح کیا کہ یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی رُو سے    یکم جون سے  ترک شہریوں کو ویزے کی بندش سے مبرا قرار دیا جانا تھا   لیکن   یورپی یونین   نے اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔



متعللقہ خبریں