استنبول ینی کاپی میں ڈیموکریسی اور شہداریلی میں پا نچ میلین افراد کی شرکت

استنبول ینی کاپی میں منعقدہ " ڈیموکریسی اور شہدا میٹنگ" میں تقریباً پا نچ میلین افراد نے شرکت کی ۔

547299
استنبول ینی کاپی میں ڈیموکریسی اور شہداریلی میں پا نچ میلین افراد  کی شرکت

 

 استنبول ینی کاپی میں منعقدہ " ڈیموکریسی اور شہدا  ریلی" میں تقریباً پا نچ میلین افراد نے شرکت کی ۔

 اس ریلی میں 25 ہزار پولیس اہلکار وں نے فرائض ادا کیے ہیں ۔  سات ہزار بسوں ،203 کشتیوں ،دس فیری بوٹس،طبی عملے کے 728 افراد  ،102 ایمبولینسوں، ایک بحری ایمبولینس  اور 20 عدد فائر بریگیڈ   کی گاڑیوں کو شہریوں کی سہولت کے لیے مختص کیا گیا تھا ۔   300 رکنی ٹیم نے میٹنگ کے ڈیڑھ کلومیٹر کے  علاقے میں   وائس سسٹم قائم کیا ۔ 54 جنریٹر  اور 22 عدد بڑی سکرینیں لگائی گئیں ۔

استنبول ینی کاپی میں منعقدہ " ڈیموکریسی اور شہدا ریلی" کا جائزہ لینے کے لیے استنبول آنے والے غیر ملکی صحافیوں کے لیے استنبول بلدیہ نے انگریزی ،عربی  اور دیگر زبانوں  میں  فی البدی ترجمے اور موبائیل ٹیلیفون سے ان لائن ترجمے  کی سہولتیں فراہم کیں ۔



متعللقہ خبریں