صدر پوتین کے ساتھ ملاقات کے بعد روس اور ترکی تعلقات میں نئے دور کا آغاز: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمر پوتن کیساتھ نو اگست کو ہونے والی ملاقات ایک نئے دور کا آغاز ثابت  ہو گی ۔

547163
صدر پوتین کے ساتھ  ملاقات کے بعد روس اور ترکی تعلقات میں نئے دور کا آغاز: صدر ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ  نو اگست کو روس کے صدر ولادِ میر پوتین کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں  ترکی اور روس کے درمیان  نئے دور کا آغاز ہوگا۔

ایردوان نے  روس کی  طاس خبر رساں ایجنسی  کو منگل کے روز اپنے دورہ روس کے بارے میں اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ میرے دوست پوتین کے ساتھ ہونے والی ملاقات  کے بعد ترکی اور روس کے درمیان  تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی  دورہ ہوگا  اور روس کے ساتھ مل کر  بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل  صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے  نے بیان دیتے ہوئے  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نارمل سطح پر آنے  میں صدر ایردوان اور صدر  پوتین نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔  



متعللقہ خبریں