جب موضوع بحث ترکی ہو تو اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں

اگر مغرب میں اس  سے مشابہہ واقعہ پیش آتا تو وہ اس سے ،جو ہم نے کیا ہے، دس گنا زیادہ کرتے۔ جمال الدین قانی تورن

547487
جب موضوع بحث ترکی ہو تو اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں

ترکی کی قومی اسمبلی  کے امور خارجہ کمیشن کے سربراہ جمال الدین قانی تورن  نے کہا ہے کہ ترک ملت  کو 15 جولائی  کی رات کو ایک شر انگیز واقعے کا سامنا  کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ان غداروں نے حکومت پر قبضے کی کوشش کی لیکن ترک ملت کے   ان کے مقابل  آنے پر اس جتھے کے اراکین کی اکثریت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

15 جولائی کو فتح اللہ دہشت گرد تنظیم یا متوازی حکومتی ساخت FETO/PDY  کی طرف سے حکومت پر قبضے کے اقدام کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے ترکی کی قومی اسمبلی کے امور خارجہ کمیشن کے اراکین پر مشتمل وفد  کینیڈا کے دورے پر ہے  جہاں وفد نے مونٹرئل ترک ثقافتی مرکز میں ترک شہریوں کے ساتھ ملاقات کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وفد کے سربراہ جمال الدین کانی تورن   نے کہا کہ پوری دنیا کو ترک ملت کی طاقت سے واقف ہونا چاہیے۔

انہوں نے ترکی میں ہنگامی حالات کے اعلان سے متعلق مغرب کے روّیے پر بھی تنقید کی۔

تورن نے کہا کہ فرانس میں ماہِ نومبر سے لے کر اب تک ہنگامی حالات کا اطلاق جاری ہے لیکن ا س کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔ لیکن جب موضوع بحث ترکی ہو تو اس معاملے میں  اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں۔ اگر مغرب میں اس  سے مشابہہ واقعہ پیش آتا تو وہ اس سے ،جو ہم نے کیا ہے، دس گنا زیادہ کرتے۔

قومی اسمبلی کے امور خارجہ کمیشن  کا وفد اوٹاوا میں ملاقاتوں کے بعد ٹورنٹو چلا جائے گا۔



متعللقہ خبریں