ترکی کے حالات پر ایک تجزیہ

تین ہفتے قبل  قومی کی آزادی پر حملہ کرنے وا لوں نے  ملک کی سرزمین پر قبضہ کرنے  اور اپنی حاکمیت قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی  پر تالے ڈالنے ، صدر کو ہلاک کرنے، سرحدوں کو نئے سرے  وضع کرنے   کے لیے تیار کردہ منصوبے کو   کو ناکام بنادیا

546945
ترکی کے حالات پر ایک تجزیہ

15جولائی  کو ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد سے  اب تک تاریخ رقم کرنے والی ترک قوم نے   آج  استنبول  کے علاقے ینی کاپی میں نئی تاریخ پر اپنی مہر ثبت  کردی ہے۔

اس قوم پر  تین ہفتے قبل  بم گرائے گئے تھے اور ٹینکوں کے نیچے   239 افراد کو کچلتے ہوئے  شہید کردیا گیا تھا۔

تین ہفتے قبل  قومی کی آزادی پر حملہ کرنے وا لوں نے  ملک کی سرزمین پر قبضہ کرنے  اور اپنی حاکمیت قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس موقع پر قومی اسمبلی  پر تالے ڈالنے ، صدر کو ہلاک کرنے، سرحدوں کو نئے سرے  وضع کرنے   کے لیے تیار کردہ منصوبے کو   کو ناکام بنادیا گیا۔

انہوں نے  مسلسل  بائیس دونوں میں دن رات کی پرواہ کیے بغیر  جمہوریت کے تحفظ کے لیے   پہہ دینے کا سلسلہ جاری رکھا اور تئیسویں دن  صدر رجب طیب ایردوان  کی اپیل پر  کسی  پارٹی کی پروا کیے بغیر  ترکی کے پرچم ہاتھوں میں لیے   قومی یک جہتی کا ثبوت فراہم کیا ہے۔

ایک قوم نے  15 جولائی  کو جمہوریت کا تحفظ کرتے ہوئے   آج  استنبول کے علاقے ینی کاپی میں  جمہوریت کے کس قدر مقدس ہونے کا بھی ثبوت فراہم کردیا ہے۔

ترک عوام نے ایک ساتھ   دیار باقر  سے ایدرنے  اور انطالیہ  سے لے کر سنوپ  میں  اس بات کا ثبوت فراہم کردیا ہے کہ ہم ایک قوم ہیں  اور اس وطن کو کسی بھی صورت تقسیم نہیں ہونے دیا جائے  گا اور انہوں نے  پنسلوانیا میں پرورش پاے والے اس سانپ کا بھی منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔

شام سے افغانستان سے ، عراق سے  ترکی پناہ لینے والے   باشندوں  کے لیے نرم گوشہ رکھنے والی اس قوم نے   اپنی  عظمت کا ثبوت فراہم کردیا ہے۔

ترک قوم  کی عظمت اور جمہوریت پسند ہونے سے اب دنیا  رشک کرنے  لگی ہے۔ ترک قوم  اپنے دوستوں پر اعتماد  کا باعث ہے تو دشمن کے لیے  کود کا باعث بن رہی ہے۔

ہم ملک کے قومی نغمے کے ساتھ اپنے شہدا کی یاد منا رہے ہیں۔   ترکی کا پرچم  ہمیشہ ہمیشہ تا ابد تک لہراتا  رہے  گا۔

یہ کیسا ایمان ہے کہ   آپ  کو ہلاک کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن   آپ ایک نیا جنم لیتے ہیں۔  آپ کا جھکانے  اور آپ کا  سرنگوں کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن  آپ دنیا کے سامنے اپنا سر فخر سے بلند کرتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں