استنبول ،جمہوریت اور شہداء اجلاس کے لئے تیار

صدر رجب طیب ایردوان کی زیر سرپرستی متوقع اس اجلاس میں وزیر اعظم بن علی یلدرم ، ریپبلکن پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلچ دار اولو اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین دیولت باہچے لی بھی شرکت کریں گے

546545
استنبول ،جمہوریت اور شہداء اجلاس کے لئے تیار

استنبول ،جمہوریت اور شہداء اجلاس کے لئے تیار ہے۔۔۔

فتح اللہ دہشت گرد تنظیم کی طرف سے 15 جولائی کے قبضے کے اقدام کے بعد سے جاری جمہوریت پہرہ استنبول  ینی کاپی اسکوائر میں متوقع اجلاس کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا۔

اجلاس میں اتحاد و اخوت کے پیغامات دئیے جائیں گے اور اس میں  3 ملین سے زائد افراد کی شرکت  متوقع ہے ۔

صدر رجب طیب ایردوان کی زیر سرپرستی متوقع اس اجلاس میں وزیر اعظم بن علی یلدرم ، ریپبلکن پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلچ دار اولو اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین دیولت باہچے لی بھی شرکت کریں گے۔

مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔

علاوہ ازیں فن اور کھیل کی دنیا سے بھی وسیع شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس تاریخی اجلاس کے لئے بھاری سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔

15 ہزار پولیس اہلکار اور 15 ہزار سکیورٹی اہلکار اسکوائر میں موجود ہوں گے۔

اجلاس میں شرکت کے لئے  آنے والوں کو تین مرکزی دروازوں سے تلاشی کے بعد جلسہ گاہ میں داخل کیا جائے گا۔

معذوروں  کے داخلے کے لئے علیحدہ  نقاط ہوں گے۔

جلسہ گاہ میں آمد کے لئے  7 ہزار بسوں کو متعین کیا گیا ہے علاوہ ازیں سمندری راستے سے بھی 12 مقامات سے جلسہ گاہ تک رسائی  فراہم کی گئی ہے۔

50 فیری بوٹس دن بھر مسافروں کو لانے لے جانے پر مامور رہیں گی۔

728 افراد پر مشتمل طبّی عملہ جلسہ گاہ میں موجود رہے گا۔

239 شہداء کی نمائندگی کرنے والا 239 افراد کا مہتر بینڈ کانسرٹ پیش کرے گا۔



متعللقہ خبریں