اکیاسی اضلاع میں عوام کا جمہوریت کے تحفظ  کا پہرہ جاری ہے

فتح اللہ گؤلن  کی دہشت گرد تنظیم فیتو کیطرف سے 15 جولائی کی انقلابی کوشش کیخلاف رد عمل کے لیے 81 اضلاع میں عوام کا جمہوریت کے تحفظ  کا پہرہ جاری ہے ۔

545517
اکیاسی اضلاع میں عوام کا جمہوریت کے تحفظ  کا پہرہ جاری ہے

 

فتح اللہ گؤلن  کی دہشت گرد تنظیم فیتو کیطرف سے 15 جولائی کی انقلابی کوشش کیخلاف رد عمل کے لیے 81 اضلاع میں عوام کا جمہوریت کے تحفظ  کا پہرہ جاری ہے ۔

 صدر رجب طیب ایردوان  کی انقلابی کوشش کے دوران عوام سے سڑکوں پر نکل آنے کی اپیل کے فوراً بعد ہزاروں شہری سڑکوں   اور چوکوں پر نکل آئے تھے ۔ 15 جولائی سے لیکر ابتک وہ چوکوں میں ہاتھوں میں ترک پرچم لیے جمہوریت کا پہرہ دے رہے ہیں ۔

استنبول کے مختلف علاقوں میں جمہوریت کا پہرہ جاری ہے۔  اُسکودار کسکلی میں صدر ایردوان کی رہائش گاہ کے سامنے ہزاروں افراد پہرہ دے رہے ہیں ۔بے اولو بلدیہ کےزیر اہتمام تقسیم چوک میں تاریخدان اور مصنف پروفیسر ڈاکٹر ایرحانافیونجو اور صحافی مرات ییتکن اور عالف بیکی نے عوام سے خطاب کیا ۔

 انقرہ میں صدارتی محل اور کزل آئی چوک میں بھی ہزاروں افراد 15 جولائی سے  جمہوریت کا پہرہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔رات بھر پہرہ دینے والے عوام نے اتحادو یکجہتی کے نعرے

لگا ئے اور وہاں لگے ہوئے ایک بڑے سکرین سے صدر ایردوان کا خطاب سنا۔

ازمیر  کے کونک چوک میں بھی دہشت گرد تنظیم فیتو کیطرف سے 15 جولائی کی انقلابی کوشش کیخلاف جمہوریت کی پہرہ داری کرنےوالوں سے اق پارٹی کے ضلعی صدر بلنت دیلی جان نے خطاب کیا  اور کہا ہے بہادر ترک ملت  نے جان ہتھیلی پر رکھ کر انقلابی کوشش کو ناکام بنا تے ہوئے انقلابیوں کے سر جھکا دئیے ہیں ۔

بتلس میں صدر رجب طیب ایردوان کیطرف سے  یوکرین سے  لا کر  نتلس کی تحصیل احلات میں بسائے جانے والے احسکا ترکوں نے انقلابی کوشش کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے قران خوانی کروائی ۔

 مرسن میں بھی عوام نے ترک پرچموں اور قومی ترانے کیساتھ مارچ پاسٹ کیا اور انقلاب کے خلاف نعرے لگائے ۔ انھوں نے  چوک میں نصب  ٹیلی ویژن اسکرین پر صدر ایردوان کے براہ راست  خطاب کو سنا۔

گرے سن  کے  اتاترک چوک میں بھی عوام جمہوریت کے تحفظ کے پہرے کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ عوام اور شہری تنظیمیں   رات  بھر جموریت کا پہرہ دے رہی ہیں ۔ اسی طرح ریزے میں بھی  جمہوریت کی پہرہ داری جاری ہے ۔ سابق قومی فٹبالر تانیو چولک اور علی گل تیکن نے چوک میں  آ کر عوام کو سلام کیا ۔کلیس میں موجود شامی پناہ گزینوں ، فلسطین اور ترک شہریوں نے دہشت گرد تنظیم فیتو کیطرف سے 15 جولائی کی انقلابی کوشش کیخلاف

 رد عمل ظاہر کیا ۔



متعللقہ خبریں